چہرے کی خوبصورتی کیلئے اسلامی وظیفہ

چہرے کی خوبصورتی کیلئے اسلامی وظیفہ
کیپشن: چہرے کی خوبصورتی کیلئے اسلامی وظیفہ

ویب ڈیسک: ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا چہرہ روشن، پُرکشش اور پر سکون نظر آئے۔ لیکن خوبصورتی صرف میک اَپ یا مہنگی کریموں سے نہیں بلکہ دل کی پاکیزگی اور روحانی سکون سے جھلکتی ہے۔ اسلام نے ظاہری حسن کے ساتھ باطنی نور کو بھی اصل خوبصورتی قرار دیا ہے۔ 

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے چہرے پر قدرتی نکھار اور دینی نور ظاہر ہو تو قرآن و سنت میں ایسے مجرب وظائف موجود ہیں جو نہ صرف چہرے کی خوبصورتی بڑھاتے ہیں بلکہ دل کو بھی سکون عطا کرتے ہیں۔

دارالافتاءجامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کراچی کی ویب سائٹ پرچہرے کی خوبصورتی سے متعلق پوچھے گئے سوال پرتفصیلی وظیفہ شائع کیا گیا ہے۔ جو کہ قارئین کیلئے پیش خدمت ہے۔

چہرے کی خوبصورتی کا وظیفہ

سوال

چہرے کی خوبصورتی کے لیےکوئی وظیفہ بتلادیں، مہربانی ہوگی۔

جواب

 سوال میں چہرے کی خوبصورتی سے مراد اگر کسی دوسرے کی خوبصورتی کو دیکھ کر خوبصورتی کی تمنا کرنا مراد ہے، تو واضح رہے  ہر انسان کو فطرتی طور پر اللہ تعالیٰ نے اپنے آپ ہی میں خوبصورت اور یکتا بنایا ہے، اور کسی بھی انسان کے لیےدوسرے کی خلقت کو دیکھ کر اپنی خلقت کو نظر انداز کرکے اس کی تمنا کرنا درست نہیں ہے، تاہم اگر سوال سے مقصود  چہرے کی بیماری کا ازالہ اور اس کی نورانیت مراد ہے، تو  آپ   پنج  وقتہ  نماز  اور تہجد پڑھنے کا اور  حرام کاموں سے بچنے   کا اہتمام کریں،اور درجِ ذیل وظیفہ صبح اور شام گیارہ گیارہ بار پڑھ کر اپنے آپ پر دم کریں، ان شاء اللہ مطلوبہ مراد پوری ہوجائےگی:

"یَاظَاهِرُ ...  یَاجَمِیلُ  ...  یَانُورُ."

 جامع البيان  عن تاویل آي القرآن (تفسیر الطبری) میں ہے:

"القول في تأويل قوله تعالى: {ولا تتمنوا ما فضل الله به بعضكم على بعض للرجال نصيب مما اكتسبوا وللنساء نصيب مما اكتسبن واسألوا الله من فضله إن الله كان بكل شيء عليما} يعني بذلك جل ثناؤه: ولا تشتهوا ما فضل الله به بعضكم على بعض. وذكر أن ذلك نزل في نساء تمنين منازل الرجال , وأن يكون لهم ما لهم , فنهى الله عباده عن الأماني الباطلة , وأمرهم أن يسألوه من فضله , إذ كانت الأماني تورث أهلها الحسد والبغي بغير الحق ذكر الأخبار بما ذكرنا".

(سورۃ النساء، رقم الآیۃ:32، ج:6، ص:663، ط:دارالکتب الہجر)

فقط واللہ اعلم

فتویٰ نمبر : 144404101074

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

اس وظیفے کو پڑھنے کیلئے  جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کے دارالافتاء  کی ویب سائٹ پر جا کر مطالعہ کر سکتے ہیں۔

Watch Live Public News