ایکواڈور کے صدر ڈینئل نوبوآ پر قاتلانہ حملہ، 5 افراد گرفتار

ایکواڈور کے صدر ڈینئل نوبوآ پر قاتلانہ حملہ، 5 افراد گرفتار
کیپشن: ایکواڈور کے صدر ڈینئل نوبوآ پر قاتلانہ حملہ، 5 افراد گرفتار

ویب ڈیسک: ایکواڈور کے صدر ڈینئل نوبوآ پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس کے بعد پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق صدر نوبوآ کی گاڑی کو 500 سے زائد مظاہرین نے گھیر لیا اور پتھراؤ کیا اور ایک سینئر وزیر کے مطابق گولیاں بھی چلائی گئیں تاہم وہ محفوظ رہے۔ وزیر کے مطابق صدر کی گاڑی پر فائرنگ کے واضح نشانات ہیں۔

صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان پر دہشت گردی اور قاتلانہ حملے کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔

ایکواڈور میں صدر نوبوآ کے خلاف مظاہرے اس وقت سے ہو رہے ہیں جب 15 ستمبر کو ایک صدارتی حکم نامے کے تحت ڈیزل پر سبسڈی ختم کر دی گئی تھی۔

امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے حکومت کو کئی صوبوں میں ایمرجنسی نافذ کرنا پڑی ہے۔

Watch Live Public News