26نومبراحتجاج کیس: علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

26نومبراحتجاج کیس: علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: 26نومبراحتجاج کیس: علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

ویب ڈیسک: 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جہاں علیمہ خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں علیمہ خان اور دیگر رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔ سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ عاطف ریاض سمیت دیگر ملزمان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے۔

علیمہ خان کی جانب سے فیصل ملک اور غلام مرتضی حسنین سنبل ایڈووکیٹ نے حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی۔ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست پر اعتراض اٹھا دیا۔

پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ دونوں وکلاء کے ٹرائل میں وکالت نامے موجود نہیں۔ وکالت نامے کے بغیر وکلاء اپنے کونسل کی نمائندگی نہیں کر سکتے۔ وکلاء کی جانب سے ایک بوگس درخواست عدالت میں جمع کروائی گئی۔ وکلاء کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ وہ علیمہ خان کی جانب سے درخواست دائر کریں۔

عدالت نے علیمہ خان کی جانب سے دائر حاضری معافی کی درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے علیمہ خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Watch Live Public News