وزیراعظم نے عوام کی سہولت کیلئے گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کردی

وزیراعظم نے عوام کی سہولت کیلئے گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کردی
کیپشن: وزیراعظم نے عوام کی سہولت کیلئے گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کردی

ویب ڈیسک: سوئی ناردرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے عوام کی سہولت کے لیے گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کردی اور ایل این جی کنکشن کی منظوری دے دی ہے۔

اسلام آباد ریجنل آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ اس سال 300,000 کنکشن کا ہدف پورا کیا جائے گا اور اگلے سال سے ہر سال 600,000 گھریلو صارفین کو کنکشن دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ایس این جی پی ایل کے ہیڈ آفسز میں مانیٹرنگ یونٹس قائم کر دیے گئے ہیں۔ علاقائی سطح پر مانیٹرنگ یونٹس بھی بنائے گئے ہیں۔

عامر طفیل نے کہا کہ 2.45 لاکھ لوگوں کے ڈیمانڈ نوٹس پہلے ہی جمع کرائے جا چکے ہیں۔ جن کے ڈیمانڈ نوٹس اکٹھے کیے گئے انہیں خط لکھے گئے ہیں۔ ایل پی جی سلنڈر ہماری ایل این جی سے 30 فیصد مہنگا ہے۔ صارفین کو سلنڈر خریدنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ گھر گھر گیس ملے گی۔ عوام کسی کے چنگل میں نہ پھنسیں بلکہ براہ راست آن لائن اور دفاتر میں درخواست دیں۔

واضح رہے کہ یہ گیس دوسری گیس کے مقابلے میں 30 فیصد مہنگی ہے۔جس کی قیمت بتیس سو روپے فی ایم ایم بی ٹو یو ایل این جی مقرر کی گئی ہے۔

Watch Live Public News