جعفر ایکسپریس حادثہ ، بھارت کے گودی میڈیا کا ایک بار پھر گھناؤنا پروپیگنڈا بے نقاب

جعفر ایکسپریس حادثہ ، بھارت کے گودی میڈیا کا ایک بار پھر گھناؤنا پروپیگنڈا بے نقاب
کیپشن: جعفر ایکسپریس حادثہ ، بھارت کے گودی میڈیا کا ایک بار پھر گھناؤنا پروپیگنڈا بے نقاب

ویب ڈیسک: جعفر ایکسپریس حادثہ ، بھارت کے گودی میڈیا کا ایک بار پھر گھناؤنا پروپیگنڈا بے نقاب، بھارت کے گودی میڈیا کا  یہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا وطیرہ بن چکا ہے ۔

بھارتی میڈیا  اپنے ملک میں ہونے والے فسادات پر   پردہ ڈالنے کیلئے  پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرنے لگا۔ جعفر ایکسپریس حادثہ میں چند افراد کے زخمی  ہونے  کو بھارتی میڈیا   کامیابی کے طور پر پیش کرنے لگا۔ بھارتی میڈیا فتنہ الہندوستان کی تخریبی کارروائیوں کو پروپیگنڈے کے طور پر اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کرتا ہے۔

بھارت کا گودی میڈیا 11 مارچ کے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردانہ حملے کو بھی غیر معمولی طور پر پیش کر چکا ہے ۔ تخریبی سرگرمیوں کا بھارتی میڈیا کی زینت بننا بھارت اور فتنہ الہندوستان کے گٹھ جوڑ کو ظاہر کرتا ہے ۔ پاکستان بار رہا فتہ الہندوستان اور بھارت کے گٹھ جوڑ کے شواہد عالمی دنیا کے سامنے رکھ چکا ہے۔

Watch Live Public News