ویب ڈیسک: خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں آمنہ عروج کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس کے مرکزی کردار آمنہ عروج کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس شہباز رضوی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے آمنہ عروج کی سزا معطل کردی۔
عدالت نے رہائی کے عوض آمنہ عروج کو پانچ لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی ۔