وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا مستعفی ہونے کا اعلان

وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا مستعفی ہونے کا اعلان

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وزیراعلی کی پوزیشن عمران خان صاحب کی امانت تھی اور ان کے حکم کے مطابق ان کی امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفی دے رہا ہوں۔

خیال رہے کہ  سلمان اکرم راجہ نے علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلی سے ہٹائے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے بیان میں کہا کہ  یہ بات درست ہے علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلی سے ہٹایا گیا  ہے ۔ سہیل آفریدی کو کے پی کا نیا وزیر اعلی نامزد کیا گیا گیا ہے۔

بیرسٹر علی ظفر  کا بھی کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی  نے علی امین گنڈاپور کو عہدے سے استعفیٰ دینے کا کہا ہے۔

Watch Live Public News