جواا یپ کی تشہیر کیس: ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع

جواا یپ کی تشہیر کیس: ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع

(ویب ڈیسک ) جوا ایپ کی تشہیر کیس میں  معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ   عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 23 اکتوبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد کی عدالت میں جوا یپ کی تشہیر کیس کی سماعت کی۔ عروب جتوئی عدالت میں پیش نہ ہوسکیں۔

عروب کے وکیل نے عدالت میں ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دی ۔وکیل نے کہا کہ عروب جتوئی بیمار ہیں اور اس وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتیں۔

وکیل  کی جانب سے درخواست کے ساتھ عروب جتوئی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی منسلک کیا گیا۔

جس کے بعد عدالت نے عروب جتوئی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 23 اکتوبر تک توسیع کردی۔

خیال رہے کہ  یوٹیوبر ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی پر جوئے کی ایپس کی غیر قانونی تشہیر کا مقدمہ درج ہے۔

Watch Live Public News