(ویب ڈیسک ) لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کردی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کر دی گئی ہے۔شہداء نے اورکزئی میں بھارتی ایجنٹ خوارج کے خلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء کو آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا،اورکزئی آپریشن میں 11 بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف پرعزم ہے،شہداء کی قربانیاں مادر وطن کے دفاع کے عزم کی یاد دہانی ہیں۔
وزیر اعظم نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے شہداء پر فخر کرتی ہے۔وزیر اعظم نے عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردی کے فتنے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔