آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ : قومی  بولر نشرہ  نے  پاکستان کیلئے نئی تاریخ رقم کردی

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ : قومی  بولر نشرہ  نے  پاکستان کیلئے نئی تاریخ رقم کردی

(ویب ڈیسک )انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈکپ میں پاکستانی بولر نشرہ سندھو نے پاکستان کیلئے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق   قومی ٹیم کے اسپنر نشرہ سندھو نے  ویمنز ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران شاندار بولنگ کی۔انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

3 وکٹیں لینے کے بعد  پاکستانی بولر نشرہ سندھو اب  آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر  بن گئی ہیں۔ 

انہوں نے ورلڈکپ کے 16 میچوں میں سب سے زیادہ 20 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

قبل ازیں یہ ریکارڈ پاکستان کی سابق کپتان ثنا میر کے پاس تھا  جنہوں نے ورلڈکپ کے 18 میچوں میں 17 وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے علاوہ نشرہ نے نداڈار کا ریکارڈ برابر کرتے ہوئے ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں وہ پاکستان کی جانب سے مشترکہ طور پر دوسری سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر بن گئی ہیں۔

ندا ڈار نے 112 میچوں میں 108 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نشرہ نے یہ سنگ میل صرف 78 میچوں میں حاصل کیا۔

خیال رہے کہ   پاکستان  کیلئے ون ڈے فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں ثنا میر کی ہیں ۔انہوں نے 120 میچوں میں 151 وکٹیں حاصل کیں۔

Watch Live Public News