(ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنا استعفیٰ گورنر کے پی کو ارسال کریں گے، گورنر استعفیٰ کی سمری پر 48 گھنٹوں میں دستخط کرکے استعفیٰ کی منظوری دیں گے۔
آئینی ماہرین کے مطابق استعفیٰ منظور ہونے پرخیبر پختونخوا کی کابینہ بھی تحلیل ہو جائے گی۔
استعفیٰ منظوری کے بعد پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نئے وزیراعلیٰ کی نامزدگی کی توثیق کی جائے گی۔
نامزد وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے سپیکر کی جانب سے اسمبلی اجلاس طلب کیا جائے گا، اسمبلی اجلاس میں ووٹنگ کے ذریعے نامزد وزیراعلیٰ کو اپنی اکثریت ثابت کرنا ہوگی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے 145 اراکین کے ایوان میں اکثریت کیلئے 73 اراکین کی حمایت درکار ہوگی۔جبکہ پی ٹی آئی 90 سے زائد اراکین کی حمایت حاصل ہے۔