عوام کی جیبیں کاٹنے کیلئے نئی وارداتیں ہو رہی ہیں

عوام کی جیبیں کاٹنے کیلئے نئی وارداتیں ہو رہی ہیں
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیپرا قوانین کی کھلی خلاف ورزیوں کا سکینڈل چور حکومت کی نئی ڈکیتی قرار ہے ،8 ماہ میں 36 اور 37 دنوں کے بل بھجوانا دن دیہاڑے ڈکیتی اور عوام کو لوٹنے کے مترادف ہے ۔ ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہر طرح اور ہر طریقے سے عوام کو لوٹا جا رہا ہے ، 31 دن کے بجائے غریب عوام کی جیب کاٹنے کا یہ نیا حربہ عمران خان کے مجرمانہ ذہن کی نئی ایجاد ہے؟ ،عمران صاحب کی قیادت میں ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج مسلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کی قیادت میں عوام کی جیب کاٹنے کے لئے ہر روز، ہر ہفتے، ہر مہینے ایک نئی واردات ہورہی ہے ، ایسی ہی واردات اس سے پہلے گیس کے بلوں میں بھی ڈالی گئی، وزیر نے اعتراف کیا، اور عمران خان نے بچا لیا، عوام کی جیب کبھی آٹا، کبھی چینی، کبھی بجلی اور گیس اور کبھی دوائی میں کاٹی جارہی ہے۔

Watch Live Public News