فیٹف اہداف کا حصول ، پاکستان کی کارکردگی کا اعتراف

فیٹف اہداف کا حصول ، پاکستان کی کارکردگی کا اعتراف
پیرس ( ویب ڈیسک ) ایف اے ٹی ایف کی طرف سے پاکستان کو دئیے جانے والے اہداف پر اطمینان کا اظہار، صرف ایک ہدف کے حصول میں پاکستان کو خاطرخواہ کامیابی نہیں ملی، فیٹف کی ذیلی تنظیم کی طرف سے کارکردگی رپورٹ جاری فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ذیلی تنظیم ایشیاء پیسیفک گروپ نے پاکستان کو دیئے گئے اہداف پر جاری کارکردگی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے اپنی نمایاں کارکردگی کے ذریعے اے پی جی کو مطمئن کیا، پاکستان نے انسداد منی لانڈرنگ سمیت بیش تر اہداف پر بہترین کارکردگی دکھائی, پاکستان نے انسداد منی لانڈرنگ کے لیے بہتر قوانین بنائے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ روکنے کے لئے پاکستان کے اقدامات اطمینان بخش ہیں۔پاکستان کو دیئے گئے 40 اہداف میں سے 39 پر بہترین کارکردگی رہی، صرف ایک ہدف جس کے حصول میں پاکستان کو خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی، پاکستان پوسٹ کی اپ گریڈیشن ہے جس پر پاکستان کے اقدامات غیر تسلی بخش ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان پوسٹ کو اپ گریڈ کرنے اور ادارے کے مالیاتی امور کو دستاویزی بنانے کی ضرورت ہے، پاکستان میں پراپرٹی کے شعبے میں مشکوک سرمایہ کاری اب تک رپورٹ نہیں ہوئی, خرید و فروخت کے نام پر مشکوک سرمایہ کاری کے خلاف اقدامات کی ضرورت ہے۔

Watch Live Public News