کردستان کے شہر اربیل میں کثیر منزلہ عمارت سے کود کر خاتون ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی۔ پولیس نےحقائق جاننےکے لئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اربیل میں قریہ لبنانیہ مرکز کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ مروۃ القیسی نامی یہ عراقی ٹک ٹاکر اپنی بہن کے ساتھ اربیل کی کثیر منزلہ عمارت کے ایک فلیٹ میں رہتی تھیں اور ان کا کسی کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں تھا۔ اربیل پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مروہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں، اس سے قبل بھی مروہ متعدد بار خودکشی کی کوشش کرچکی تھیں۔ دوسری جانب ٹک ٹاک اسٹار کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ مروہ کئی روز سے ذہنی دباؤ کا شکار تھیں۔ مروہ کی بہن ملک القیسی کی ویڈیو بھی وائرل ہے جس میں ان کو صدمے کی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اپنی بہن کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے صارفین سے کہا کہ’ صدمے میں ہوں، میرے حال پر چھوڑ دیا جائے۔ اس کی بہن کے بارے میں کوئی سوال نہ کیا جائے’۔ خیال رہے کہ معروف ٹک ٹاکر مروہ القیسی 1989ء میں پیدا ہوئیں، انہوںنے عراق کے آرٹ کالج سے گریجویشن کیا. مروہ کے سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد 40 لاکھ سے زائد تھی،اس کے ساتھ انہوں نے متعدد ڈراموں میں کام بھی کیا تھا۔