خواجہ آصف کا ٹیکس، بجلی اور گیس چوروں کو دہشتگرد ڈیکلیئر کرنے کا مطالبہ

خواجہ آصف کا ٹیکس، بجلی اور گیس چوروں کو دہشتگرد ڈیکلیئر کرنے کا مطالبہ
لاہور: سابق وزیر دفاع اور لیگی رہنما خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ ملک مقروض اور دیوالیہ ہے، ٹیکس، بجلی اور گیس چوروں کو دہشت گرد ڈیکلیئر ہونا چاہیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس وقت تقریباً 2670 ارب روپے صرف ٹیکس کے مقدمے عدالتوں میں لٹکے ہوئے ہیں، ٹیکس، بجلی اور گیس کی چوری ہر سال کئی ہزار ارب روپے کی ہوتی ہے جس کا بوجھ عام آدمی اٹھاتا ہے۔ سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک مقروض اور دیوالیہ ہے، ہر قسم کے ریاستی وسائل کی چوری معاشی دہشت گردی کے زمرے میں آنی چاہیے، ٹیکس، بجلی اور گیس وغیرہ کے چوروں کو دہشت گرد ڈیکلیئر ہونا چاہیے اور یہ چور اس وقت مراعات یافتہ طبقے کا حصہ ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف نے مزید کہا ہے کہ جو حکومتی ملازمین چوری کی معاونت کرتے ہیں وہ بھی معاشی دہشت گرد ہیں ان کو عام قوانین کی بجائے دہشت گردی کے قوانین کا سامنا کرنا چاہیے ورنہ معاشی تباہی خدانخواستہ ہمارا مقدر بن جائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔