ویب ڈیسک: شام کے عبوری صدر احمد الشرع کی اہلیہ لطیفہ الدروبی نے گریجویشن مکمل کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پہلی شامی خاتون اوّل لطیفہ الدروبی نے گریجویشن مکمل کر لیا، شامی صدر احمد الشرع نے اپنی اہلیہ لطیفہ الدروبی کو شیلڈ دی۔ لطیفہ الدروبی نے رواں سال یونیورسٹی آف ادلب کی فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز سے 'النصر والتحریر' بیچ میں ڈگری حاصل کی، ادلب یونیورسٹی کی فنون اور ہیومینٹیز کی فیکلٹی نے اپنے فارغ التحصیل طلباء کیلئے اسناد کی تقریب منعقد کی جس کے مہمان خصوصی صدر احمد الشرع تھے۔
لطیفہ الدروبی جن کا تعلق شام کے شہر حمص سے ہے، شام میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد اس سال فروری میں ترکیہ اور سعودی عرب کے دورے کے دوران پہلی بار صدر احمد الشرع کے ساتھ دیکھی گئی تھیں۔
اپنی تقریر میں، الدروبی نے کہا کہ آج میں ایک ایسی سرزمین میں کھڑی ہوں جس نے بڑی سختیاں جھیلیں، امید کے پھول کھلائے، علم کی پرورش کی، اور زندگی سے بھرپور ہزاروں کہانیوں کو گلے لگایا۔