(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے اور ہم اس کنٹرول کو برقرار رکھیں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے بیان میں کہا کہ ہماری بحری ناکہ بندی ایک 'فولادی دیوار' ہے، ایران اس حوالے سے کچھ نہیں کر سکتا، ایران کے پاس نہ بحریہ ہے، نہ فضائیہ، اور فوجیوں کو تنخواہیں تک نہیں مل رہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ پاسداران انقلاب تباہ ہو کر فرار ہو رہی ہے اور ایرانی قیادت شدید غیر یقینی کا شکار ہے، ایران تباہ ہو چکا ہے، ان کے پاس پیسہ نہیں صرف فیک نیوز اور 300 فیصد مہنگائی ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران اب مشرق وسطیٰ کا بدمعاش نہیں رہا، وہ صرف باتیں بناتا ہے ایکشن کچھ نہیں لیتا۔