سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کیپشن: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

 ویب ڈیسک: سونے کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے نتیجے میں نئی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 61 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی عالمی قیمت 3 ہزار 613 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

دریں اثناء مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج 24 قیراط سونے کی قیمت میں بھی 6100 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں قیمت 384,000 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح سونے کی فی 10 گرام قیمت 5230 روپے بڑھ کر 329,219 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

Watch Live Public News