مشہور کامیڈین نے اسٹیج شوز سے وقفہ لینے کا اعلان کر دیا

مشہور کامیڈین نے اسٹیج شوز سے وقفہ لینے کا اعلان کر دیا
کیپشن: مشہور کامیڈین نے اسٹیج شوز سے وقفہ لینے کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: بھارت کے نامور کامیڈین ذاکر خان نے اسٹیج شوز سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ذاکر خان نے یہ اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری میں کیا جس میں انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنی بگڑتی صحت کے خدشات کے باعث اسٹیج شوز سے وقفہ لے رہے ہیں۔

کامیڈین کے مطابق انہیں گزشتہ ایک سال سے صحت میں تبدیلی کا سامنا تھا تاہم کچھ مجبوریوں کی وجہ سے کام جاری رکھے ہوئے تھے۔ 38 سالہ ذاکر نے انسٹاگرام اسٹوری پر مزید کہا کہ وہ کافی عرصے سے ٹور کر رہے ہیں اور صبح سے رات تک لوگوں کو خوش کرنے کیلئے شوز میں مصروف رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے کھانے پینے کا کوئی ٹائم ٹیبل نہیں ہے۔

کامیڈین نے مزید کہا کہ وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ اب وہ آرام کرنا چاہتے ہیں۔

ذاکر خان نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ طویل سفر سے بچنے کیلئے غیر ملکی دوروں کے بجائے صرف بھارت میں شو کریں گے۔

Watch Live Public News