مشی خان کا سماجی مسائل پر ویڈیوز نہ بنانے کا اعلان

مشی خان کا سماجی مسائل پر ویڈیوز نہ بنانے کا اعلان
کیپشن: مشی خان کا سماجی مسائل پر ویڈیوز نہ بنانے کا اعلان

ویب ڈیسک: مشہور اداکارہ مشی خان نے واضح کیا ہے کہ وہ اب سماجی مسائل پر ویڈیوز نہیں بنائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر سماجی مسائل پر کھل کر بات کرنے والی اداکارہ و میزبان مشی خان نے کہا ہے کہ وہ اپنی ذہنی صحت کے پیش نظر آرام کی غرض سے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر رہی ہیں۔ اس دوران وہ صرف اپنی صحت کی بہتری پر توجہ مرکوز کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس امید کے ساتھ معاشرے میں ہونے والی برائیوں پر آواز بلند کرتی رہیں کہ شاید حکومت اور صاحب اختیار لوگ اُن کو ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے لیکن ایسا نہیں ہوا اور اب وہ مکمل طور پر نا امید ہوچکی ہیں۔

مشی خان نے کہا کہ معاشرتی برائیوں کو ختم کرنے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مداح میرے اس فیصلے سے خوش ہیں اس لیے میں نے آرام کا فیصلہ کیا ہے۔

Watch Live Public News