ویب ڈیسک: پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری کی صحافی طیب بلوچ پر تشدد کی شدید مذمت، کہا صحافی پر حملہ کرنے والوں اور مددگاروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔
پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری کا کہنا تھا کہ صحافی پر حملہ دراصل آزادی صحافت پر حملہ ہے، میڈیا پیدا کرنے والا گروہ میڈیا پر ہی حملہ آور ہے، صحافی پر تشدد فاشسٹ ذہنیت کی عکاسی ہے، سوال اٹھانے پر میڈیا پرسن کو زدوکوب کرنا دہشت گردانہ سوچ ہے۔
نیر بخاری نے سوال کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کی موجودگی میں تشدد کیا طے شدہ منصوبہ تھا؟
صحافی کے ساتھ بدسلوکی پر علیمہ خان کی لاتعلقی سوالیہ نشان ہے، علیمہ خان کی موجودگی میں صحافی پر تشدد خطرناک رجحان ہے، بدزبانی، بداخلاقی اور تشدد سیاسی رویہ نہیں ہوسکتا۔