محکمہ تعلیم سندھ کا کل عام تعطیل سے متعلق اہم بیان

 محکمہ تعلیم سندھ کا کل عام تعطیل سے متعلق اہم بیان

ویب ڈیسک: محکمہ تعلیم سندھ کا کل عام تعطیل سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ کل عام تعطیل کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، کل تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹی فکیشن جعلی ہے۔

ترجمان کے مابق تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ صورت حال کے مطابق کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر جعلی نوٹی فکیشن زیر گردش ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ کل تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

 
 
 

Watch Live Public News