ویب ڈیسک: تاندلیانوالہ کے نواحی گاؤں ٹھٹھہ جیون موضع کُر میں دریائے راوی کے قریب اچانک اٹھنے والے طوفانی بگولے نے تباہی مچا دی۔
تفصیلات کےمطابق تاندلیانوالہ کے نواحی گاؤں ٹھٹھہ جیون موضع کُر میں آج ہونے والی تباہی نے دل دہلا دیے، دریائے راوی کے قریب اچانک اٹھنے والے طوفانی بگولے نے خوف طاری کردیا۔
بگولے کی زد میں آکر گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، دروازے، کھڑکیاں اور گیٹ اکھڑ گئے جبکہ سولر پلیٹس کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ مکانات کو بری طرح متاثر ہونے کے ساتھ متعدد مویشی زخمی اور ہلاک ہو گئے اور ایک خاتون بھی زخمی ہوئی۔
مقامی افراد کے مطابق یہ بگولہ انتہائی خوفناک تھا جو اچانک بستی پر آیا اور بڑے پیمانے پر نقصان کا باعث بنا۔