گلوکارہ میشا شفیع کو بڑا ریلیف مل گیا

گلوکارہ میشا شفیع کو بڑا ریلیف مل گیا

لاہور(پبلک نیوز) سیشن عدالت نے میشا شفیع کو عدالت پیش ہونے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے میشا شفیع کی اپیل پر فیصلہ ہونے تک طلبی کو کالعدم قرار دیا۔

سیشن عدالت نے ضلع کچہری میں ضمانتی مچلکے جمع کروانے سے روک دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے میشا شفیع کی اپیل پر سماعت کی۔ عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ میشا شفیع نے ضلع کچہری میں طلبی کو سیشن کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

میشا شفیع کا کہنا تھا کہ اپنے خاوند اور بچوں کے ہمراہ کینیڈا میں مقیم ہوں، علی ظفر کی مدعیت میں ایف آئی اے نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا، کورونا کی وجہ سے کینیڈین حکومت نے ایڈوائزری جاری کر رکھی ہے، کورونا کی وجہ سے ابھی پاکستان آنا ممکن نہیں ہے، ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہونے کو تیار ہیں، سیشن کورٹ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہونے کی اجازت دے۔

میشا شفیع نے درخواست کی تھی کہ عدالت ضلع کچہری کی جانب سے ایک لاکھ کے سیکیورٹی بانڈز جمع کرانے کا حکم کو کالعدم قرار دے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔