گورنر پنجاب کا صاف پانی کے 4ارب کے نئے منصوبوں کا اعلان

گورنر پنجاب کا صاف پانی کے 4ارب کے نئے منصوبوں کا اعلان

لاہور (پبلک نیوز) گورنر پنجاب کا آئندہ ماہ پینے کے صاف پانی کے 4ارب روپے کے نئے منصوبوں کا اعلان۔ پنجاب آب پاک اتھارٹی تیزی کیساتھ نئی منصوبے شروع کر رہی ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے ملتان اور مظفر گڑھ میں آب پاک کے نئے منصوبوں کا افتتاح ہوگا۔ تمام منصوبوں میں شفافیات کو100فیصد یقینی بنایا جائیگا۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان مضبوط ہورہا ہے۔ پہلی بارکوئی حکومت ملک میں عام آدمی کو سہولتوں کی فراہمی پر کام کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ۔ وزیر اعظم عمران خان کا کوئی سیاسی اور ذاتی ایجنڈہ نہیں۔ رینالہ خورد، چک جھمرہ میں آب پاک کے منصوبوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم سمیت تمام حکومتی منصوبے غر یب دوستی کا ثبوت ہیں۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے عوام سے کورونا ایس اوپیز پر عمل کر نے کی اپیل بھی کی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔