میلہ چراغاں: پنجاب حکومت کا 12 اپریل کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان

میلہ چراغاں: پنجاب حکومت کا 12 اپریل کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان
کیپشن: میلہ چراغاں: پنجاب حکومت کا 12 اپریل کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان

ویب ڈیسک: میلہ چراغاں کے سلسلہ میں پنجاب حکومت نے 12 اپریل کو ضلع لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ویلفیئرونگ) پنجاب کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ حضرت شاہ حسینؒ کے سالانہ عرس (میلا چراغاں) کے سلسلے میں 12 اپریل 2025 کو ضلع لاہور میں عام تعطیل ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ضلع بھر میں سالانہ عرس حضرت شاہ حسینؒ کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔ تاہم اس کا اطلاق صرف لاہور اور شہبر میں واقعی ذیلی دفاتر پر ہوگا۔ 

اس تعطیل کا اطلاق پنجاب سول سیکرٹریٹ، منسلک اداروں اور ریجنل دفاتر پر نہیں ہوگا۔

Watch Live Public News