جعلی بھرتیوں کا کیس: پرویز الہٰی سمیت ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

جعلی بھرتیوں کا کیس: پرویز الہٰی سمیت ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
کیپشن: جعلی بھرتیوں کا کیس: پرویز الہٰی سمیت ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

ویب ڈیسک:  پنجاب اسمبلی میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے معاملے پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور شریک ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت کے ڈیوٹی جج نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی گئی، درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الہٰی کی کمر میں تکلیف ہے جس کے باعث عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی، جس عدالت نے کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ عدالت نے پرویز الہٰی کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر رکھے ہیں۔

Watch Live Public News