بریکنگ نیوز!پی ٹی آئی کارکنان کےوارنٹ گرفتاری جاری

بریکنگ نیوز!پی ٹی آئی کارکنان کےوارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: بریکنگ نیوز!پی ٹی آئی کارکنان کےوارنٹ گرفتاری جاری

ویب ڈیسک: اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے غیر حاضر کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی انسداد دہشتگردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی و کارکنان کے خلاف 9 مئی احتجاج و دیگر مقدمات کی سماعت ہوئی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی عدم دستیابی کے باعث سماعت آگے نہ بڑھ سکی۔ اور عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کر دی۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے غیر حاضر کارکنان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔

وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے کیس آگے بڑھ نہیں سکتا۔ کارکنان دور دراز کے علاقوں سے آتے ہیں۔ دور سے آنے والے کارکنان کو حاضری سے استنی دیا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے کل 9 مئی مقدمات کے حوالے سے ہدایات دی ہیں۔ اور سپریم کورٹ کی ہدایات اس کیس کے لیے بھی ہیں۔

وکیل صفائی نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات پنجاب کی حد تک ہیں۔

عدالت نے تینوں مقدمات کی سماعت 9 مئی تک ملتوی کر دی۔ ملزمان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ، مرتضی طوری و دیگر وکلا پیش ہوئے۔

Watch Live Public News