ویب ڈیسک: بالی وڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے طلاق کے حوالے سے زیرِ گردش خبروں پر ایک بار پھر خاموشی توڑدی اور کہا کہ کہ کسی بھی بات پر اس وقت تک یقین نہ کریں جب تک کہ میں یا گووندا خود کچھ نہ کہیں کیونکہ لوگ کچھ بھی بولتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گووندا اور سنیتا آہوجا کو ایک ساتھ 38 سال گزر چکے ہیں، تقریباً 4 دہائیوں سے رشتہ ازدواج میں منسلک جوڑے سے متعلق فروری سے علیحدگی کی خبریں سرگرم ہیں۔
بھارتی میڈٰیا کی رپورٹس کے مطابق سنیتا آہوجا نے مداحوں کو مشورہ دیا ہے کہ کسی بھی بات پر اس وقت تک یقین نہ کریں جب تک کہ میں یا گووندا خود کچھ نہ کہیں کیونکہ لوگ کچھ بھی بولتے ہیں۔
خیال رہے کہ رواں سال فروری سے خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ گووندا اور سنیتا آہوجا نے شادی کے 38 سال بعد طلاق کے لیے درخواست دائر کی ہے۔
گووندا کے وکیل للت بندل نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ سنیتا آہوجا نے طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔بعد ازاں انہوں نے کہا تھا کہ گووندا اور سنیتا اب دوبارہ ایک ساتھ ہیں۔