امریکی ٹیرف کا اثر: یورپی اسٹاک مارکیٹس میں دوبارہ شدید مندی

امریکی ٹیرف کا اثر: یورپی اسٹاک مارکیٹس میں دوبارہ شدید مندی
کیپشن: امریکی ٹیرف کا اثر: یورپی اسٹاک مارکیٹس میں دوبارہ شدید مندی

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آج چین پر دوبارہ جوابی ٹیرف کے نفاذ سے گزشتہ روز کے مثبت رجحان کے بعد آج یورپی اسٹاک مارکیٹوں میں دوبارہ شدید مندی پائی گئی ہے۔ 

سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق پین یورپی اسٹوکس 600 کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 2.55 فیصد کم تھا۔  تمام سیکٹرز کے حصص میں مندی کا رجحان تھا۔ علاقائی بینکنگ، کان کنی، تیل اور گیس کے اشاریہ جات میں بالترتیب 3%، 3.9% اور 3.6% کی کمی ہوئی۔

اسی طرح فرانسیسی سی اے سی 40 انڈیکس میں 2 اعشاریہ 6 فیصد کمی ہوئی۔ 

جرمنی کے ڈی اے ایکس انڈیکس میں 2اعشاریہ 1 فیصد کمی ہوئی جبکہ ایف ٹی ایس ای نے 2 فیصد اپنی قدر کھو دی۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز یورپی منڈیوں میں 4 دن کی شدید مندی کے بعد تیزی دیکھی گئی تھی۔ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے محصولات اور امریکی تجارتی شراکت داروں کی طرف سے جوابی اقدامات کے نتیجے میں سرمایہ کاروں میں بےچینی پائی جارہی ہے اور مزید ٹیرف کے نفاذ نے غیریقینی صورتحال پیدا کردی ہے۔ 

Watch Live Public News