فردوس عاشق اعوان کیخلاف توہین عدالت نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر

فردوس عاشق اعوان کیخلاف توہین عدالت نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: فردوس عاشق اعوان کیخلاف توہین عدالت نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ  نے فردوس عاشق اعوان  کے خلاف توہین عدالت نوٹس کیس سماعت کے لیے  مقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 10 اپریل کو سماعت کرے گا۔

بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل،جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہد بلال بنچ میں شامل ہیں، اس کے علاوہ جسٹس حسن اظہر رضوی بھی پانچ رکنی آئینی بنچ کا حصہ ہونگے۔

سپریم کورٹ نے قاضی فائز عیسی کیخلاف پریس کانفرنس کرنے پر نوٹس لیا تھا۔

Watch Live Public News