غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کا انخلا ءتیزی سے جاری

غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کا انخلا ءتیزی سے جاری
کیپشن: غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کا انخلا ءتیزی سے جاری

ویب ڈیسک: غیر قانونی مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد انخلاء  جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق 8 اپریل کو صرف ایک ہی دن میں 7ہزار سے   زائد  غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپس روانہ کیا گیا۔   مجموعی طور پر پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 913,301   تک پہنچ چکی ہے۔

غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز  کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز  کی باعزت وطن واپسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News