مشتبہ کار کا پیچھا کرتے پولیس کی کاریں ہولناک حادثے کا شکار،5 افراد اسپتال پہنچ گئے

مشتبہ کار کا پیچھا کرتے پولیس کی کاریں ہولناک حادثے کا شکار،5 افراد اسپتال پہنچ گئے
کیپشن: مشتبہ کار کا پیچھا کرتے پولیس کی کاریں ہولناک حادثے کا شکار،5 افراد اسپتال پہنچ گئے

ویب ڈیسک: مشتبہ کار کا پیچھا کرتے برطانوی پولیس کی کاریں ہولناک حادثے کا شکار ہوگئیں۔ جس کے نتیجہ میں کم از کم 5 افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ڈینٹن، نیو کیسل کے قریب شاہراہ A1 کے ایک سیکشن کو بدھ کی صبح مقامی وقت کے مطابق ڈھائی بجے گاڑیوں کے خطرناک تصادم کے بعد دونوں اطراف سے بند کردیا گیا۔ 

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصاویر نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔ تصاویر میں پولیس کی ایک گاڑی کو مکمل تباہ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ تین گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ تصاویر میں ایک سیاہ بی ایم ڈبلیو کار کو بھی مکمل تباہ ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔  

حادثے کی اطلاع کے بعد امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ کیجانب روانہ کردیا گیا ہے۔ 

نارتھ ایسٹ ایمبولینس سروس نے بھی تصدیق کی کہ پانچ افراد کو مزید علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔

نیشنل ہائی ویز نے X (سابقہ ​​ٹویٹر) پر کہا کہ جنکشن 73 اور 75 کے درمیان سڑک دوپہر تک بند رہے گی۔ 'انتہائی سنگین' حادثے کی 'پیچیدہ' پولیس تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Watch Live Public News