(ویب ڈیسک )آج پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، اس اضافے کے بعد ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 21 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اس کے علاوہ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 2572 روپے کا اضافہ ہونے کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 205 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 30 ڈالر اضافے کے ساتھ 3040 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔