(ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔
جاری رینکنگ کے مطابق ون ڈے بیٹرز میں بھارت کے شبمن گل پہلے نمبر پر ہیں ۔پاکستان ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا دوسرا نمبر ہے۔
فہرست میں بھارت کے روہت شرما تیسرے، جنوبی افریقا کے ہینرچ کلاسن چوتھے اور بھارت کے ویرات کوہلی پانچویں نمبر پر ہیں ۔
اسی طرح چھٹے نمبر پرنیوزی لینڈ کے مچل، ساتویں پر آئرلینڈ کے ہیری جبکہ آٹھویں نمبر پر بھارت کے شریاس ایئر ہیں ۔
فہرست میں نویں نمبر پر سری لنکا کے بلے باز آسالانکا ہیں جبکہ دسویں نمبر پر افغانستان کے ابراہم زردان براجمان ہیں ۔
ون ڈے بولرز رینکنگ:
ون ڈے بولرز رینکنگ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارت کے کلدیپ یادیو دوسری نمبر پر ہیں ۔ جنوبی افریقہ کے مہاراج تیسرے ،نمیبیا کے برنارڈ شالٹز چوتھے جبکہ افغانستان کے راشد خان ایک درجے بہتری کے بعد 5 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
نئی رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر دو درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلےگئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے گودیکیش موتی ساتویں، نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری آٹھویں ، بھارت کے جدیجہ نویں اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا کا دسواں نمبر ہے۔