پی ایس ایل 10 میں پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی متعارف

پی ایس ایل 10 میں پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی متعارف

(ویب ڈیسک )  ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) 10  میں پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی متعارف  کرادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  یہ ٹیکنالوجی  کھیل کے مختلف پہلوؤں کا بال بائی بال ریکارڈ رکھے گی۔ کھلاڑیوں کی نقل و حرکت بشمول فیلڈرز کے کوآرڈینیٹ، بولر کے رن اپ اور  بیٹنگ اسٹانس کو ہر ایک ڈلیوری پر فریم بہ فریم ٹریک کیا جائے گا۔ 

چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ  شائقین کے تجربے کو تقویت دینے کے لیے ایک قدم آگے بڑھا رہے ہیں۔ ہمارا مقصد ہمیشہ عالمی معیار کی کوریج فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ   پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی ایچ بی ایل پی ایس ایل کو جدید کرکٹ براڈکاسٹنگ کے لیے ایک معیار بنانے کی جانب ایک اور قدم ہے۔

Watch Live Public News