(ویب ڈیسک ) وزیر زراعت پنجاب سید عاشق کرمانی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کسانوں کو گندم کی فصل کے بہترین نرخ دلوانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں گندم خریداری پلان پر اجلاس ہوا۔ جس میں وزیر زراعت پنجاب سید عاشق کرمانی اور معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمی بٹ، پاکستان فلار ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان شریک ہوئے۔سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو اور سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ محمد اجمل بھٹی نے بھی شرکت کی۔
فلار ملز ایسوسی ایشن سے صوبے میں بہترین نرخوں پر گندم خریداری کے حوالے سے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر وزیر زراعت پنجاب سید عاشق کرمانی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کسانوں کو گندم کی فصل کے بہترین نرخ دلوانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمی بٹ نے کہا کہ گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر کوئی پابندی نہیں ہے۔