ایران امریکا امن مذاکرات: جڑواں شہروں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری

ایران امریکا امن مذاکرات: جڑواں شہروں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری
کیپشن: ایران امریکا امن مذاکرات: جڑواں شہروں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری

ویب ڈیسک: اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن کے پانچ اضلاع میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا آغاز کردیا گیا۔ایران امریکہ امن مذاکرات کے تناظر میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کردیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سبزی منڈی، فیض آباد، ترنول، شہزاد ٹاؤن، ہمک اور کراچی کمپنی کے اطراف جبکہ راولپنڈی کے پیرودھائی، نور خان ایئربیس، حاجی کیمپ، ٹیکسلا اور مری، جہلم، چکوال اور اٹک کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس، رینجرز، سی ٹی ڈی اور انٹیلیجنس اداروں کا مشترکہ فریم ورک فعال، اہم ٹرانزٹ پوائنٹس، رہائشی آبادیوں اور حساس مقامات پر نگرانی سخت کردی گئی ہے۔

انٹیلیجنس بیسڈ اسکریننگ، رہائشی کوائف کی تصدیق اور داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔حکام کا مؤقف ہے کہ سیکیورٹی اور عوامی تحفظ کے لیے اقدامات مرحلہ وار جاری رہیں گے۔ حکام نے شہریوں سے تعاون کی اپیل بھی کی ہے۔

ضلع وار تعیناتی، سیکیورٹی فوکس اور مربوط زمینی عملدرآمد

اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں بس اڈوں، مارکیٹس اور رہائشی علاقوں میں سرچ اور اسکریننگ، داخلی و خارجی پوائنٹس پر چیکنگ کا عمل تیزکردیا گیاہے۔ترنول، شہزاد ٹاؤن اور ہمک کے علاقوں میں خصوصی ٹیمیں متحرک ہیں۔ رہائشی تفصیلات اور نقل و حرکت کی نگرانی کی جارہی ہے۔ فیض آباد اور کراچی کمپنی کے اطراف ٹرانزٹ سرگرمیوں کی مسلسل مانیٹرنگ، بس اسٹینڈز اور اطراف میں چیکنگ جاری ہے۔

راولپنڈی میں پیرودھائی، نور خان ایئربیس اور حاجی کیمپ کے گرد و نواح میں سیکیورٹی سخت، حساس تنصیبات اور اہم مقامات کے اطراف مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔ٹیکسلا، مری، جہلم، چکوال اور اٹک میں مرحلہ وار کومبنگ آپریشنز، پولیس، ایلیٹ، سی ٹی ڈی اور انٹیلیجنس اداروں کی مربوط کارروائیاں جاری ہیں۔

مقامی سطح پر سرچ، نگرانی اور ریاستی کنٹرول کا مؤثر نفاذ

سبزی منڈی، فیض آباد اور کراچی کمپنی کے اطراف سرچ اور اسکریننگ، بس اسٹینڈز اور قریبی علاقوں میں چیکنگ جاری ہے۔ترنول اور شہزاد ٹاؤن میں گھر گھر تصدیق، رہائشی معلومات اور نقل و حرکت کی نگرانی کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ ہمک اور ملحقہ آبادیوں میں انٹیلیجنس بیسڈ چیکنگ جاری ہے۔ جبکہ  مشتبہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔پیرودھائی اور حاجی کیمپ کے علاقوں میں داخلی پوائنٹس پر نگرانی سخت کردی گئی ہے اور نقل و حرکت کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

نور خان ایئربیس اور اطراف میں سیکیورٹی الرٹ، حساس تنصیبات کے قریب قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ڈویژن بھر میں سرچ، اسکریننگ اور انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیوں کے ذریعے ریاستی رٹ برقراررکھی جارہی ہے۔

Watch Live Public News