ویب ڈیسک: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فی تولہ سونا 9500 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 94 ہزار 662 روپے کا ہو گیا ۔اسی طرح 10 گرام سونا 8145 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 24 ہزار 92 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب میں عالمی مارکیٹ میں 95 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4723 ڈالر ہوگیا۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کردی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی 300 روپے سستی ہوکر 7884 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام چاندی 257 روپے کی کمی سے 6759 روپے ہوگئی ۔ عالمی مارکیٹ میں 3 ڈالر کی کمی سے فی اونس چاندی 74 ڈالر ہوگئی۔