(ویب ڈیسک) راولپنڈی شہر میں میٹرک کے 10 اپریل کے پرچے ملتوی کردیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تعلیمی بورڈ کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے ہدایات جاری کردیں۔کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی شہر کے 64 امتحانی مراکز میں امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں،اُردو لازمی اور جغرافیہ آف پاکستان کے پرچے متاثر ہونگے۔
راولپنڈی ڈویژن کے دیگر اضلاع میں امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہینگے۔ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔طلبہ مزید معلومات کیلئے بورڈ ہیلپ لائن یا ویب سائٹ سے رابطہ کریں۔