(ویب ڈیسک ) ایرانی صدر مسعود بزشکیان کا کہنا ہے کہ ہمارے ہاتھ ٹریگر پر رہیں گے، اور ایران اپنے لبنانی بھائیوں اور بہنوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ صہیونی ریاست کی جانب سے لبنان کے خلاف بار بار کی جارحیت ابتدائی جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے اور یہ دھوکے اور ممکنہ معاہدوں سے عدم سنجیدگی کا خطرناک اشارہ ہے۔
إنّ اعتداء الكيان الصهيوني المتكرر على لبنان هو انتهاك صارخ لاتفاق وقف إطلاق النار الأولي ومؤشر خطير على الخداع وعدم الالتزام بالاتفاقات المحتملة. مواصلة هذه الاعتداءات سيجعل التفاوض بلا معنى؛ أيدينا ستبقى على الزناد، ولن تتخلّى إيران عن إخوتها وأخواتها اللبنانيين قطّ.
— Masoud Pezeshkian (@drpezeshkian) April 9, 2026
انہوں نے کہا کہ اگر یہ جارحیت جاری رہی تو مذاکرات بے معنی ہو جائیں گے؛ ہمارے ہاتھ ٹریگر پر رہیں گے، اور ایران اپنے لبنانی بھائیوں اور بہنوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔