(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے اہم میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 159 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان نے ٹاس جیت پرپہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتےہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی جانب سے کوشل مینڈس کی شاندار سنچری، 109 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔کپتان بابر اعظم نے ناٹ آؤٹ 87 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ نوجوان بلے باز عبدالصمد نے 12 گیندوں پر ناقابل شکست 40 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ خوشدل شاہ نے 1 وکٹ حاصل کی۔
پشاور زلمی کے 247 رنز کے ہدف کے سامنے کراچی کنگز کی ٹیم 87 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔اعظم خان 25، سعد بیگ 14 اور خوش دل شاہ 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فگرمیں بھی داخل نہ ہوسکا۔
کراچی کنگز کی جانب سے صفیان مقیم،افتخار احمد اورناہید رانا نے 3 ،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شریف اسلام نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا