T20 میں تاریخ رقم،برازیل کی بولر9 وکٹیں حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی کھلاڑی بن گئیں 

T20 میں تاریخ رقم،برازیل کی بولر9 وکٹیں حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی کھلاڑی بن گئیں 

(ویب ڈیسک) برازیل ویمنز ٹیم کی فاسٹ بولر لورا کارڈوسو نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں منفرد ریکارڈ قائم کیا۔

انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخ رقم ہوگئی۔ برازیل ویمنز ٹیم کی فاسٹ بولر لورا کارڈوسو نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں منفرد ریکارڈ قائم کیا۔

لورا کارڈوسو ایک اننگز میں 9 وکٹیں حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی انٹرنیشنل پلیئر بن گئیں۔لیسوتھو ویمنز ٹیم کے خلاف میچ میں کارڈوسو نے صرف 4 رنز دے کر 9 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ میں برازیل نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 202 رنز بنائے تھے۔لورا کارڈوسو کی بہترین باؤلنگ کے باعث لیسوتھو کی ٹیم صرف 13 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ برازیل نے میچ 189 رنز کے بڑے مارجن سے جیت لیا۔

اس سے قبل مینز کرکٹ میں بھوٹان کے سونم یشی نے 2025 میں 8 وکٹوں کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انڈونیشیا کی روحمالیا نے 7 وکٹوں کا ریکارڈ بنایا تھا۔

Watch Live Public News