(ویب ڈیسک) جرمن چانسلر کا پاکستان کی مخلصانہ اور حقیقی ثالثی کی کوششوں کی توثیق پر شکریہ ادا کرتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا کہ جنگ بندی کو جاری رکھنے کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے تاکہ مذاکرات کے کامیاب نتائج برآمد ہوں۔
وزیراعظم شہبازشریف کو آج جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز نے ٹیلی فون کیا۔ اپنی گرمجوش اور دوستانہ گفتگو کے دوران جرمن چانسلر نے وزیراعظم پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا جن کے نتیجے میں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی اور اس ہفتے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کا آغاز ہوا۔
جرمن چانسلر کا پاکستان کی مخلصانہ اور حقیقی ثالثی کی کوششوں کی توثیق پر شکریہ ادا کرتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا کہ جنگ بندی کو جاری رکھنے کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے تاکہ مذاکرات کے کامیاب نتائج برآمد ہوں۔
دونوں رہنماؤں نے لبنان میں جاری مخاصمت پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ مذاکرات کے ذریعے پورے خطے میں امن لوٹ آئے گا۔