اسلام آباد امن مذاکرات کے تناظر میں پاکستان پوری دنیا کی توجہ کا مرکز

اسلام آباد امن مذاکرات کے تناظر میں پاکستان پوری دنیا کی توجہ کا مرکز

(ویب ڈیسک )اہم ترین عالمی رہنماؤں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطے کیے۔

وزیراعظم شہباز شریف  کو اہم عالمی رہنماؤں کی ٹیلی فون کالز موصول ہوئیں۔وزیراعظم پاکستان کو امیر قطر، بحرین کے بادشاہ، لبنان کے وزیراعظم، آسٹریا کے چانسلر، جرمنی کے چانسلر اور اٹلی کی وزیر اعظم نے آج ٹیلی فون کیا۔ 

عالمی رہنماؤں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر مبارکباد پیش کی جس کی بدولت ایران اور امریکہ میں جنگ بندی ہوئی اور فریقین کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی۔

Watch Live Public News