پاکستان نے بیرون ملک سے سونے کی امپورٹ پر مکمل پابندی عائد کردی

پاکستان نے بیرون ملک سے سونے کی امپورٹ پر مکمل پابندی عائد کردی
کیپشن: پاکستان نے بیرون ملک سے سونے کی امپورٹ پر مکمل پابندی عائد کردی

ویب ڈیسک: پاکستان نے بیرون ملک سے سونے کی امپورٹ پر مکمل پابندی عائد کردی۔ گزشتہ 5 ماہ کے دوران کسی بھی ملک سے سونا امپورٹ نہیں کیا گیا۔

سرکاری حکام کے مطابق ماہ جولائی میں بھی سونے کی امپورٹ کا حجم صفر رہا۔ مارچ، اپریل، مئی اور جون میں بھی کہیں سے سونا امپورٹ نہیں کیا گیا۔

سرکاری دستاویز کے مطابق مالی سال 2023-24 میں 262 کلوگرام سونا درآمد کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال سونے کی درآمدات کا حجم پونے 2 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ مالی سال 2022-23 میں پاکستان نے 567 کلو گرام سونا درآمد کیا۔ 2022-23 کے مقابلے 2023-24 میں درآمدات میں 44.43 فیصد کمی ہوئی۔ مالی سال 2022-23 میں سونے کی درآمدات کا حجم 3 کروڑ 6 لاکھ ڈالر تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5 ماہ میں امپورٹرز کو سونا درآمد کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ سونے کی امپورٹ کیوں بند کی گئی؟ سرکاری حکام جواب دینے سے گریزاں ہیں۔ ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ امپورٹ بند ہونے سے ملک میں سونا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔

جیولرز کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں استحکام کے لیے سونے کی امپورٹ کی اجازت لازمی ہے۔ اس وقت بھی مختلف شہروں میں سونے کی قلت پیدا ہوچکی ہے۔

Watch Live Public News