راولپنڈی کی پہلی خاتون سی ٹی او بینش فاطمہ  نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

راولپنڈی کی پہلی خاتون سی ٹی او بینش فاطمہ  نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

(ویب ڈیسک )   راولپنڈی کی پہلی خاتون چیف ٹریفک آفیسر بینش فاطمہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

تفصیلات کے مطابق   ٹریفک پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سی ٹی او بینش فاطمہ کو سلامی دی۔لیڈی ٹریفک اسسٹنٹ نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

 چیف ٹریفک آفیسر بینش فاطمہ نے ڈی ایس پیز اور برانچ انچارجز سے ملاقات کی، سی ٹی او راولپنڈی نے ٹریفک ہیڈکوارٹرز کی تمام برانچز کا وزٹ کیا،  ریس کورس میں شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈنز اور اہلکاران شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق موثر آگاہی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

Watch Live Public News