ویب ڈیسک: نامور چینی اداکار چن ژے یوآن کی وگ ٹی وی شو کے دوران گر گئی جس کی ویڈیو دیکھ کر صارفین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔
فلم انڈسٹری میں بہت سے اداکار اپنی خوبصورتی میں اضافے کیلئے کاسمیٹکس پروڈکٹس اور وگ کا استعمال کرتے ہیں لیکن اس وگ کا گرنا خاصا حیران کن ہے۔ یہ واقعہ چینی ٹی وی شو ’کیپ رننگ‘ کے دوران پیش آیا، جس میں چن ژے یوآن اپنے آنے والے ڈرامے کی تشہیر کیلئے باقی کاسٹ کے ساتھ دکھائی دے رہے تھے۔ شو کے دوران اداکار چن ایک گیم ہار گئے، جس کے بعد سزا کے طور پر مخالف ٹیم کے اداکار کو چن ژے یوآن کے سر پر پانی کی بالٹی ڈالنے کو کہا گیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی اداکار نے بالٹی سے پانی چن پر ڈالا تو ان کی وگ فوراً اڑ کر نیچے گر گئی، اس واقعے پر پوری کاسٹ ہنسنے پر مجبور ہوگئی۔ بعد میں، کاسٹ اداکار نے بھی چن کو اپنی وگ واپس لگانے میں مدد کی۔
خیال رہے کہ وائرل ویڈیو کلپ کو اداکار چن نے خود سوشل میڈیا ایپ 'ویبو' پر شیئر کی ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق چن ژے یوآن نے ایک پروجیکٹ کی شوٹنگ کی وجہ سے اپنے بال کٹوائے ہیں اور اسی وجہ سے اُن کو اپنی شکل کو مزید خوبصورتی دینے کیلئے وِگ کا سہارا لینا پڑا۔