مریم نواز نے خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کردیا

مریم نواز نے خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کردیا
کیپشن: مریم نواز نے خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کردیا

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جہاں اپنی کارکردگی سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ وہیں اس کارکردگی کا اعتراف عوام بھی کررہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی قائدانہ صلاحیتوں کی معترف ایک خاتون نے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک پرفیوم لانچ کیا۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ اس پرفیوم کو مریم نواز کی تصویر کیساتھ لانچ کیا گیا تھا۔ 

پرفیوم لانچ کیے جانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ جس پر صارفین نے اس اقدام کو خوب سراہا۔ تاہم صارفین کو اس وقت خوشگوار حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پرفیوم کی پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ “I also want one pls”(مجھے بھی ایک چاہیے) ۔

مریم نواز کا یہ ٹوئٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا، جسے صارفین نے عوام کی وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ محبت اور عقیدت کا خوبصورت اظہار قرار دیا۔

Watch Live Public News