ویب ڈیسک: لاہور میں آج دوپہر ہونے والی طوفانی موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بارش کی وجہ سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے جبکہ متعدد علاقوں میں فیڈرز بھی ٹرپ کرگئے۔
بتایا گیا ہے کہ لاہور کے علاقوں ماڈل ٹاؤن،اقبال ٹاؤن، ڈیوس روڈ، مال روڈ، جیل روڈ،شادمان، اچھرہ، لکشمی چوک،مغل پورہ،تاج پورہ سمیت دیگر علاقوں میں جل تھل ایک ہوگیا۔
اس کے علاوہ گلشن راوی،نشتر ٹاؤن میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ بارش پانی والے تالاب کے علاقے میں ریکارڈ کی گئی ہے۔